لاہور: دہلی جانے والی سمجھوتا ایکسپریس بھارتی پنجاب میں کسانوں کے احتجاج کے سبب واہگہ سے لاہور واپس آگئی ہے۔
ٹرین میں بھارتی اور پاکستانی مسافرسوارہیں بھارتی حکام نے فیکس کے ذریعے اپنے پاکستانی ہم منصب کواحتجاج کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔
ٹرین جب واہگہ پہنچی تو اسے روک لیا گیا اورپاکستانی اوربھارتی مسافروں کواتارلیا گیا۔
بھارتی حکام کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ بھارتی مسافروں کو آج ہی کسی وقت اجازت مل جائے گی جب کہ پاکستانی مسافروں کو پیرتک انتظار کرنا ہوگا۔
اس واقعے کے بعد ٹرین کو واپس لاہورپہنچادیا گیا۔
واضح رہے کہ بھارتی پنجاب کے کسسان کاٹن کی فصل تباہ ہونے کے سبب حکومت سے مداوا طلب کررہے ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے ’’ریل روکو‘‘ تحریک کا آغازکررکھا ہے جس کے سبب 20 سے زائد ٹرینیں منسوخ ہوچکی ہیں۔