پیر, جون 3, 2024
اشتہار

دہلی چلو مارچ: کسان یونینز نے احتجاج کو وسیع کرنے کی کال دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کسانوں کا دہلی چلو مارچ کے نویں روز پولیس تشدد اور حکومت سے ناکام مذاکرات کے بعد احتجاج کو پنجاب سے باہر تک پھیلانے کی کال دے دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں کسانوں کا دہلی چلو مارچ 16ویں روز بھی جاری رہا جب کہ ہریانہ پولیس نے کسان مظاہرین پر تشدد کی انتہا کر دی۔ دوسری جانب کسان رہنماؤں نے نئے نظام پر حکومت کی پیشکش کو ٹھکرانے کے بعد احتجاج دوبارہ سے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کسانوں کے احتجاج کے باعث روڈ بلاک کے درمیان پنجاب کو ڈیزل اور سلنڈر گیس کی قلت کا سامنا ہے، پنجاب میں ڈیزل اور ایل پی جی گیس کی سپلائی روڈ بلاک اور حفاظتی مسائل کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کسانوں کے بھارتی دارالحکومت کی جانب ٹریکٹر مارچ سے دہلی نوئیڈا سرحد پر شدید ٹریفک متاثر ہوئی، ہزاروں کسان کا دہلی سے 200 کلومیٹر دور پنجاب ہریانہ سرحد پر احتجاج جاری ہے۔

نکی ایشیا کے مطابق بھارت کے کسانوں پر احتجاج نے پولیس کی شدید بربریت کو جنم دیا، مارچ کے باعث ہریانہ- امبالہ کے علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروس دوبارہ معطل کر دی گئی جبکہ پنجاب سے باہر بھی کسان یونینز نے احتجاج کو وسیع کرنے کی کال دے دی۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں