تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

بھارتی مسلمان صحافی کی درخواست ضمانت مسترد

نئی دہلی: بھارتی عدالت نے گرفتار مسلمان صحافی اور آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مسلمان صحافی کو پانچ روزہ ریمانڈ ختم ہونے پر نئی دہلی کی پٹیالہ عدالت میں پیش کیا گیا، انہوں نے عدالت میں درخواست ضمانت دائر کی، نئی دہلی پولیس نے عدالت سے ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا کی۔

پولیس نے عدالت میں موقف اپنایا کہ معاملہ کافی حساس ہے، صحافی نے ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچایا ہے جس کے لیے ملزم تفتیش جاری ہے اس لیے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

عدالت نے مسلمان صحافی محمد زبیر کی درخواستِ ضمانت مسترد کرتے ہوئے 14 روز کے لیے جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کو دہلی پولیس نے 2018 میں پوسٹ کی گئی ایک ٹوئٹ پر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -