اتوار, فروری 2, 2025
اشتہار

دہلی کرائم سیزن 3 کا اعلان؛ نامور بالی وڈ اداکارہ منفی کردار میں نظر آئیں گی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ شیفالی شاہ کی کرائم ڈرامہ سیریز ’دہلی کرائم‘ کا سیزن 3 مستقبل قریب میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے کی توقع ہے۔

تاہم انڈین میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سیزن 3 میں بالی وڈ کی مقبول اداکارہ ہما قریشی بھی نظر آئیں گی جنہیں منفی کردار کیلیے کاسٹ کیا گیا ہے۔

ایمی ایوارڈ جیتنے والی سیریز میں ہما قریشی کی شمولیت کی خبروں نے شائقین میں جوش و خروش کو بڑھا دیا۔ سیریز میں ہما قریشی کا سامنا ڈی سی پی ورتیکا چترویدی سے ہوگا جس کا کردار شیفالی شاہ نبھائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ویب سیریز ’دہلی کرائم‘ کے شائقین کیلیے بڑی خوشخبری

ہما قریشی نے مقبول ویب سیریز میں کردار ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس وقت خوشی اور اعزاز حاصل ہوا جب میکرز نے بین الاقوامی شہرت یافتہ شو کے تیسرے سیزن میں مخالف کا کردار ادا کرنے کیلیے مجھ سے رابطہ کیا۔

دہلی کرائم میں ’نیتی سنگھ‘ کا کردار رسیکا دوگل جبکہ راجیش تیلانگ انسپکٹر بھوپیندر کے روپ میں نظر آئین گے۔ سیزن 3 کی ہدایت کاری تنوج چوپڑا کریں گے۔

ویب سیریز کی کہانی دہلی پولیس کے گرد گھومتی ہے جو شہر میں دل دہلا دینے والی وارداتوں کو حل کرتی ہے۔ پہلا پارٹ 2012 میں دہلی میں گھناؤنے اجتماعی جنسی زیادتی کے کیس کو حل کرنے پر مبنی ہے جبکہ دوسرے سیزن میں کچا بنیاں گینگ کو بے نقاب کیا گیا۔

دہلی کرائم کا نیا سیزن نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا جس کی تاریخ کا باضابطہ اعلان ہونا باقی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں