نئی دہلی: دلی حکومت نے برٹش ہائی کمیشن کے سامنے پبلک ٹوائلٹس تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دلی حکومت کی طرف سے برٹش ہائی کمیشن دلی کے سامنے پبلک ٹوائلٹس تعمیر کرنے کا اعلان سامنے آیا ہے، معلوم ہوا ہے کہ یہ اعلان سکھوں کے اقدام کے جواب میں کیا گیا ہے۔
مقامی حکام نے دہلی میں برطانوی ہائی کمشنر کی رہائش گاہ کے قریب مینا باغ کے مقام پر عوامی بیت الخلا کی تعمیر کو ضروری قرار دے دیا ہے۔ تاہم دوسری جانب برطانیہ کی حکومت نے سیکیورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے اس فیصلے پر اعتراض اٹھا دیا ہے۔
سکھوں نے لندن میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے ٹوائلٹس لگا دیے ہیں، جس کا مقصد خالصتان کے حوالے سے احتجاج ریکارڈ کرانا ہے۔ دل خالصہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آزاد وطن کے قیام تک جمہوری راستے اختیار کرتے ہوئے احتجاج جاری رکھیں گے۔
Watch: Security, PCR vans removed from infront of British High commission in Delhi @WIONews https://t.co/Aq60Hupq8z pic.twitter.com/iK2W7hG6oE
— Sidhant Sibal (@sidhant) March 22, 2023
واضح رہے کہ بھارت نے حال ہی میں برطانوی ہائی کمیشن اور برطانوی ہائی کمشنر کی رہائش گاہ سے بیرونی سیکیورٹی ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا، اور اسے لندن میں سکھوں کے بھارتی ہائی کمیشن پر حملے کا رد عمل سمجھا گیا۔