تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

دہلی فسادات: عمر خالد کی گرفتاری پر شہلا راشد شدید برہم، مودی پر کڑی تنقید

دہلی: معروف بھارتی سماجی کارکن شہلا راشد نے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی(جے این یو) کے سابق طلبہ عمر خالد کی گرفتاری پر مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جے این یو کے سابق طلبہ لیڈر عمر خالد کو دہلی فسادات میں ملوث ہونے کے جھوٹے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، اسی ضمن میں بھارتی طلبہ یونین اور نوجوان دانشور طبقوں میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے، سوشل میڈیا پر بھی مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جے این یو طلباء یونین کی سابق لیڈر اور نامور سماجی کارکن شہلا راشد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ جس طرح مودی کی ‘ڈگری، شادی’ فیک ہے، اسی طرح یہ کیس بھی فیک ہے۔

شہلا راشد کے علاوہ پولیٹیکل ایکٹوسٹ یوگیندر یادو اور سماجی کارکن ہرش مندر نے بھی پولیس کے اس اقدام کی مذمت کی اور فوری طور پر جھوٹے الزامات کی واپسی اور عمر خالد کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔

بھارت میں سماجی رہنما عمر خالد کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے فوری رہائی کے مطالبے پر زور دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے سابق طالب علم عمر خالد کو کل دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے دہلی فسادات میں ملوث ہونے اور سازش کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -