دہلی : انتہا پسند ہندو استاد نے ہندی کی کتاب نہ لانے پر چھٹی جماعت کے طالب علم پر بہیمانہ تشدد کیا، معصوم بچے کی حالت تشویشناک ہے۔
تفصیلات کے مطابق مودی کے ہندوستان میں کم عمر مسلمان بچے بھی ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر آگئے ، دہلی کے علاقے مصطفیٰ آبادمیں چھٹی جماعت کے طالب علم پر استاد نے بہیمانہ تشدد کیا۔
11 سالہ اربازکو انتہا پسند ہندو استاد نے ہندی کی کتاب اسکول نہ لانے پر پیٹ ڈالا ، بہیمانہ تشدد سے معصوم بچے کی حالت تشویشناک ہے اور اسپتال میں آئی سی یو میں زیرعلاج ہے۔
والدین کا کہنا ہے کہ اسکول ٹیچر بچے کو تھپڑوں، گھونسوں اور لاتوں سے مارتارہا جبکہ اسپتال ذرائع نے کہا کہ بچے کی گردن پر گلہ گھونٹنے کے نشانات بھی ہیں۔
اسکول انتظامیہ کی جانب سے معاملہ دبانے اور رفع دفع کرنے کے لیے والدین پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔