تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

پولیس نے ٹریفک قوانین سے آگاہی کیلیے فلموں کا سہارا لے لیا

بھارت میں پولیس نے شہریوں کو ٹریفک قوانین کے احترام کی تلقین کے لیے بالی وڈ فلموں اور ان کے مشہور ڈائلاگز کا سہارا لینے شروع کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دہلی پولیس نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے لکھا کہ ”جب ویر نے زارا کے لیے 22 سال کا انتظار کیا تو آپ بھی ٹریفک سگنل کی سرخ لائٹ پر کچھ سیکنڈز انتظار کر سکتے ہیں“۔

ایک ٹوئٹ میں دہلی پولیس نے اداکار رنبیر کپور کی کسی فلم کا اسکرین شارٹ شیئر کیا جس میں وہ ایشا نامی لڑکی کو بتا رہے ہیں کہ ”مجھے آگ سے نہیں بلکہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے سے ڈر لگاتا ہے“۔

اکاؤنٹ سے مشہور ویڈیو گیم جی ٹی اے کا ویڈیو کلپ شیئر کیا گیا جس میں کھلاڑی بے احتیاطی سے گاڑی چلا رہا ہے۔

ویڈیو کلت کے کیپشن میں لکھا گیا کہ ”زندگی جی ٹی اے گیم کی طرح نہیں، ایسے گاڑی مت چلائیں جیسے آپ کے پاس ایک سے زیادہ زندگیاں ہوں“۔

شہری یہ سب دیکھ کر ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں گے یا نہیں، اس بارے میں تو کچھ نہیں کہا جا سکتا مگر ٹوئٹر صارفین کے لیے یہ ٹوئٹس میمز بن گئے۔

Comments

- Advertisement -