اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

فوڈ ڈیلیوری بوائے کی بھیس بدل کر وارداتیں؛ ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں ملزمان فوڈ ڈیلیوری بوائے بن کر وارداتیں کرنے لگے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے کورنگی میں فوڈ ڈیلوری بوائے بن کر واردات کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 3 ملزمان گھر کے باہر بیٹھے شہری سے لوٹ مار کے لیے پہنچے تو ایک ملزم نے فوڈ ڈیلیوری کمپنی رائیڈر کا روپ دھارا ہوا تھا۔

ویڈیو میں جاسکتا ہے کہ ملزمان گھر کے باہر بیٹھے نوجوان سے موبائل فون چھین کر جانے لگتے ہیں، کہ ان کو دیکھ کر ایک شخص گھر سے باہر نکلتا ہے، ڈاکوؤں کو بھاگتا دیکھ شہری پیچھے سے فائرنگ کرتا ہے، جس سے ملزمان موٹر سائیکل سے نیچے گر پڑتے ہیں، اس دوران بھاگنے والا ایک ملزم گولی لگنے سے زخمی بھی ہوجاتا ہے۔
ملزم کے دیگر 2 ساتھی موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوجاتے ہیں۔

 

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں