جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

فوڈ ڈیلیوری بوائے نے کتے سے ڈر کر بلڈنگ سے چھلانگ لگا دی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے شہر حیدر آباد میں فوڈ ڈیلیوری بوائے نے کتے سے ڈر کر بلڈنگ سے چھلانگ لگا دی اور ہلاک ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیلیوری بوائے کثیر المنزلہ عمارت کی تیسری منزل پر کھانا ڈیلیور کرنے گیا تھا۔ آرڈر کرنے والے گاہک کا کتا گھر میں کھلا گھوم رہا تھا اور ڈیلیوری بوائے کو دیکھتے ہی اس کے پیچھے پڑ گیا۔

اس نے ڈیلیوری بوائے پر حملہ کرنے کی کوشش کی جس کے خوف سے نوجوان نے تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی۔

نوجوان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم گہری چوٹ اور خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہو سکا اور چل بسا۔

پولیس نے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں