بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

حاملہ خاتون اور شوہر کو کچلنے کا واقعہ : عبدالقیوم کے ہاں پہلے بچے کی ولادت ہونے والی تھی، بھائی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ملیر ہالٹ میں میاں بیوی اور نومولود بچے کے جاں بحق ہونے کا واقعہ سے متعلق متوفی کے بھائی کا کہنا ہے کہ عبدالقیوم کے ہاں پہلے بچے کی ولادت ہونے والی تھی۔

جاں بحق نوجوان عبدالقیوم کے بڑے بھائی نے اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عبدالقیوم اپنی اہلیہ کے ہمراہ کوہی گوٹھ سے واپس آرہا تھا۔

کراچی: متوفی عبدالقیوم اپنی اہلیہ کو ڈلیوری کے سلسلے میں اسپتال چیک اپ کے لئے لے کر گیا تھا، ہمیں خبر ملی کہ تیز رفتار ٹینکر  نے انہیں کچل دیا ہے ،موقع پر پہنچے تو دونوں میاں بیوی جاں بحق ہوچکے تھے۔

متوفی کے بڑے بھائی نے بتایا کہ ایک سال قبل ہی عبدالقیوم کی شادی ہوئی اور ان کے ہاں پہلے بچے کی ولادت ہونے والی تھی، متوفی عبدالقیوم کنٹونمنٹ بورڈ ملیر کا ملازم اور ملیر کینٹ کا رہائشی تھا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ٹینکر مافیا کو لگام دے تاکہ کسی اور کا خاندان اس طرح نہ اجڑے، آئل ٹینکرز اور ڈمپرز کو رات12بجے کے بعد روڈ پر چلنے کی اجازت ہونی چاہئے۔

متوفی عبدالقیوم کے بھائی کا کہنا تھا کہ ٹینکرز اور ڈمپرز کے اوقات کی نگرانی بھی کی جائے، دن میں سڑکوں پر ہیوی گاڑیوں کو آنےکی اجازت کسی صورت نہیں ہونی چاہیے۔

ملیر ہالٹ حادثے میں جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کے لواحقین کا کہنا ہے کہ مرحومین کی نماز جنازہ کل صبح10 بجے ناتھا خان گوٹھ مرکزی مسجد میں ادا کی جائے گی۔

اہم ترین

مزید خبریں