جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

طیارہ ہائی جیک کی کوشش؟ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں دوران پرواز کاک پٹ کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے شخص کو ‏گرفتار کر لیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست لاس اینجلس میں ڈیلٹا ایئرلائن کی پرواز کے دوران ‏مشتعل مسافر نے ہنگامہ کھڑا کر دیا، پرواز کے اڑان بھرتے ہی مسافر نے طیارے میں چیخ و پکار ‏کی اور طیارہ روکنے کامطالبہ کیا۔

صورتحال اس وقت گھمبیر ہو گئی جب مسافر کاک پٹ کی طرف دوڑا ور دروازے کو توڑنے کی ‏کوشش کرتا رہا۔ عملے نے مسافر کو قابو کرنے کی کوشش کی لیکن وہ مسلسل کیبن پر مکے مارتا ‏رہا۔

- Advertisement -

صورتحال کے پیش نظر لا س اینجلس سے نیش ویل جانے والی پرواز کو نیو میکسیکو میں ہنگامی ‏لینڈنگ کرنا پڑ گئی اور مشتعل شخص کو طیارے سے اتار کر گرفتار کر لیا گیا۔

امریکی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی نے مسافر کو گرفتار کرنے کے بعد واقعے کی تفتیش شروع ‏کر دی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں