اشتہار

انتخابات ملتوی کیس میں فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات ملتوی کرنےکیخلاف کیس میں پاکستان بار کونسل نے فل کورٹ بنانے کا مطالبہ کر دیا۔

پاکستان بارکونسل نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز میں تقسیم پر اظہارتشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو انارکی سے بچانے کیلئے سماعت فل کورٹ کو کرنی چاہیے عدلیہ کے وقار کیلئے سیاسی جماعتیں ججز کی کردارکشی سے گریز کریں۔

پاکستان بار کونسل کا کہنا ہے کہ ججز کے فیصلوں پر تنقید ہونی چاہیے لیکن ان کی ذات کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے، ازخودنوٹس کےاختیارسےمتعلق رولزوضع کیےجائیں عدلیہ کی ساکھ اورہم آہنگی کیلئےبنچزکی تشکیل کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے۔

- Advertisement -

پاکستان بار کے مطابق آئین کی بالادستی کیلئے عدلیہ کو سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے بدقسمتی سے انتخابات سے متعلق ازخودنوٹس سیاسی معاملے پر لیا گیا، سی سی پی اوکےٹرانسفر کیس میں 2ججز کی درخواست پر سوموٹو نہیں لینا چاہیے تھا، ازخود نوٹس لینے سے اختلافی فیصلہ سامنےآیاجس سے عدلیہ کا وقار کم ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں