ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

حکومت سندھ کو کے الیکٹرک بورڈ میں نمائندگی دینے کا مطالبہ سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

سینیٹر رضا ربانی نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سندھ کو کے الیکٹرک بورڈ میں نمائندگی دی جائے، وفاق اور کےالیکٹرک کے مابین نیا معاہدہ دستخط سے پہلے سندھ حکومت سے شیئر کیا جائے، عوام اس معاہدے کے سب سے بڑے اسٹیک ہولڈر ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سینیٹر رضا ربانی کی جانب سے مطالبہ سامنے آیا ہے کہ حکومت سندھ کو کے الیکٹرک بورڈ میں نمائندگی دی جائے، وفاق اور کےالیکٹرک کے درمیان نیا معاہدہ دستخط سے پہلے سندھ حکومت کے ساتھ شیئر کیا جائے، سندھ کے عوام اس معاہدے کے سب سے بڑے اسٹیک ہولڈر ہیں۔

انھوں نے کہا کہ تمام صوبوں کو بھی نیپرا بورڈ کا ممبر بنایا جائے، ٹرانسمیشن کمپنیوں سے متعلق معاملات مشترکہ مفادات کونسل میں پیش کیے جائیں، پاکستان میں تمام ٹرانسمیشن کمپنیاں پاور ڈویژن، وفاقی حکومت اور نیپرا کے ماتحت ہیں، نیپرا یا ٹرانسمیشن کمپنیوں کے بورڈ میں کسی بھی صوبے کی کوئی نمائندگی نہیں ہے۔

- Advertisement -

رضا ربانی کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک طویل لوڈ شیڈنگ کا ذمہ دار ہے جب کہ ادارہ بقایاجات کی بڑی رقم کا دعویٰ بھی کر رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں