جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

جو بائیڈن پر دست برداری کے لیے دباؤ برقرار، 5 ڈیموکریٹس نے بھی مشورہ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن پر صدارتی امیدوار کی نامزدگی سے دست برداری کے لیے دباؤ برقرار ہے، 5 ڈیموکریٹس نے بھی انھیں دست بردار ہونے کا مشورہ دے دیا ہے۔

اے ایف پی کے مطابق صدر جو بائیڈن پر صدارتی امیدوار کی نامزدگی سے دست برداری کے لیے دباؤ بڑھتا جا رہا ہے، سابق صدر اوباما کے مشیر سمیت 5 ڈیموکریٹس نے انھیں دست برادری کا مشورہ دے دیا ہے۔

آج اتوار کو سینئر ڈیموکریٹ نمائندوں کی ایک ورچوئل میٹنگ طے کی گئی ہے، تاکہ آگے بڑھنے کے بہترین طریقے پر تبادلہ خیال کیا جا سکے، تاہم امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون اول جِل بائیڈن اپنے شوہر پر زور دے رہی ہیں کہ وہ دوڑ میں شامل رہیں۔

ادھر وائٹ ہاؤس کے اندر سے بھی آوازیں اٹھنے لگی ہیں، نیویارک ٹائمز کے مطابق وائٹ ہاؤس کے سینئر افسر کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن کو دوبارہ الیکشن نہیں لڑنا چاہیے، چھ ماہ کے دوران بائیڈن کی بڑھتی عمر کے اثرات واضح طور پر سامنے آئے ہیں۔

جوبائیڈن نے خود کو ’’عورت‘‘ قرار دے دیا

دوسری طرف بڑے حریف ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر بائیڈن کو انتخابات لڑنے کا مشورہ دے دیا ہے، انھوں نے کہا جو بائیڈن پیچھے نہ ہٹیں اور انتخابی مہم جاری رکھیں۔

جو بائیڈن بھی بہ ضد ہیں، ریلیوں میں اور نامہ نگاروں اور سوشل میڈیا پر وہ یہی کہتے نظر آ رہے ہیں کہ وہ خدمت کرنے کے لیے موزوں ہیں، اور صرف وہی ہیں جو ٹرمپ کو شکست دے سکتے ہیں۔ انھوں نے ہفتے کو سوشل میڈیا پر لکھا ’’میں نے 2020 میں ٹرمپ کو شکست دی تھی، میں اسے 2024 میں دوبارہ ہرانے جا رہا ہوں۔‘‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں