اشتہار

ملک بھر میں ڈینگی کیسز کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ڈینگی کیسز کی کل تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، اب تک ڈینگی سے 47 اموات ہوچکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ڈینگی کیسز کی کل تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 567 ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے 8 ہزار 245 کیس سامنے آئے۔ پنجاب میں 6 ہزار 629، سندھ میں 5 ہزار 109، پختنوخواہ میں 5 ہزار 229، قبائلی اضلاع میں 463، بلوچستان میں 2 ہزار 776 اور آزاد کشمیر میں 13 سو 38 ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے دیگر علاقوں سے 228 ڈینگی کیس سامنے آئے، رواں برس گلگت بلتستان سے کوئی ڈینگی کیس سامنے نہیں آیا۔ اب تک ملک میں ڈینگی سے 47 اموات ہوچکی ہیں۔

ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی سے ایک مریض جاں بحق ہوا۔ اب تک سندھ اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی سے 16، 16 اموات ہو چکی ہیں۔

اسی طرح پنجاب میں 10، بلوچستان میں 3 اور آزاد کشمیر میں ڈینگی سے ایک ہلاکت ہوئی۔ پختونخواہ اور قبائلی اضلاع میں ڈینگی سے کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں