بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کراچی میں ڈینگی کا رواں سال کا پہلا کیس، خاتون جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں  ڈینگی کا رواں سال کا پہلا کیس سامنے آگیا، سرجانی ٹاون کی رہائشی 80سالہ اکرامن نامی خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں رواں سال کا پہلا ڈینگی کیس سامنے آگیا ، ڈینگی پروگرام سندھ کے انچارج ڈاکٹررشید کا کہنا ہے کہ رواں سال کے دوران ڈینگی کا شکار پہلا مریض جاں بحق ہوگیا۔

سرجانی کی رہائشی 80سالہ اکرامن نامی خاتون جناح اسپتال میں زیرعلاج تھی۔

ڈاکٹررشید نے کہا کہ رواں سال کے دوران229افرادمیں ڈینگی بخار کی تصدیق ہوچکی ہے، ڈینگی سے موت ہوئی ہے کہ نہیں علم نہیں،55اسپتالوں سے اعدادشمارآتے ہیں ابھی تک کل بتاؤں گا۔

دوسری جانب ڈینگی کنٹرول پروگرام کی طرف سے شہرمیں اسپرے مہم شروع ہونہ ہوسکی، کراچی کی عوام کومچھروں کے رحم و کرم پرچھوڑدیاگیا۔ڈینگی،ملیریا اورچکن گنیا پھیلنے کا بھی خدشہ پیداہوگیا۔

گرمی کی لوڈشیڈنگ اورمچھروں کی بہتات عوام کا جینا دو بھرکردیا ہے۔


مزید پڑھیں : ڈینگی بخار سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر


یاد رہے کہ ینگی بخار کا علاج تو ابھی تک کو دریافت د نہیں ہوا ، مگر اختیاطی تدابیر سے اس بخار سے بچاؤ ممکن ہے،ڈینگی سے بچنے کی احتیاطی تدابیر مندرجہ ذیل ہیں۔

1۔ ڈینگی سے بچاو کیلئے سورج نکلنے اور غروب ہونے کے وقت لمبی آستین والی قمیض کا استعمال ضروری ہے ۔

2۔ جسم کے کھلے حصوں بازو اور منہ پر مچھر بھگانے والےلوشن لگائیں جانا چاہیئے ۔

3۔ گھروں اور دفتروں میں مچھر مار اسپرے اور کوائل میٹ استعمال کریں۔

4۔ دروازوں ، کھڑکیوں اور روشن دانوں میں جالی کا استعمال کریں ۔

5۔ گھروں کے پردوں پر بھی مچھر مار ادویات اسپرے کریں۔

6۔ اس کے علاوہ چند ایک پودے جیسے لیمن گراس بھی ڈینگی مچھر کی افزائش کی روک تھام کیلئے استعمال ہوتی ہے ۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

اہم ترین

مزید خبریں