جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

ڈنمارک نے روسی بحری جہاز روک لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کوپن ہیگن :‌ ڈنمارک حکام نے روسی تحقیقی جہاز این ٹی ایس (ایکاڈمک لوفے) کو سکیگن بندرگاہ پر زبردستی روک لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں واقع سفارت خانے کو روسی اکیڈمی آف سائنسز کی جانب سے مطلع کیا گیا ہے کہ ڈنمارک نے روسی تحقیقاتی جہاز کو زبردستی روک لیا ہے۔

ڈنمارک حکام نے جہاز کے کاغذات بھی قبضے میں لے لیے، میڈیا رپورٹس کے مطابق جہاز کو اس وقت روکا جب وہ ایندھن بھر رہا تھا۔

جاری بیان میں کہا گیا کہ بحری جہاز آر/وی ایکاڈیمک کو سابقہ سرگرمیوں سے متعلق کسی تیسرے فریق کے دعوے کی بنیاد پر روکا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں