تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

خروج وعودہ: سعودی عرب لوٹنے پر ڈی پورٹ، غیرملکی پریشان!

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ(جوازات) نے غیرملکی ملازم کو ڈی پورٹ کرنے کی وجہ بتا دی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملک بدر کیے گئے تارک وطن نے جوازات سے استفسار کیا کہ چھٹی پر اپنے وطن گیا تھا کورونا کی وجہ سے وقت پر واپس نہیں آسکا اور اقامہ ایکسپائر ہوگیا، کفیل نے اپنی والدہ کے نام سے میرے لیے دوسرا ویزا جاری کرایا اور جب میں مملکت لوٹا تو ڈی پورٹ کردیا گیا، وجہ کیا ہوسکتی ہے؟۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے بتایا کہ امیگریشن قانون کے تحت ایسے افراد جو خروج وعودہ پرجاکر وقت مقررہ پرواپس نہیں آتے انہیں ’خرج ولم یعد ‘ یعنی جاکرواپس نہ آنے کی کیٹگری میں شامل کردیا جاتا ہے۔

‘ایسے افراد بلیک لسٹ ہوجاتے ہیں اور انہیں تین سال تک سعودی عرب آنے نہیں دیا جاتا، اگر وہ دوبارہ مملکت آنا چاہیں انہیں چاہیے کہ وہ اپنے سابق کفیل جس کے اقامہ پروہ خروج وعودہ پر جانے سے قبل مقیم تھے اس کی جانب سے دوسرا ویزہ جاری کرائیں، اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے’۔

سعودی اقامے کی تجدید نہیں ہوگی، غیرملکی اب کیا کریں؟

خیال رہے کہ پابندی کی مدت کے دوران مملکت آنا ہے تو اسی کفیل سے دوسرا ورک ویزا جاری کروائیں جس کے پاس وہ پہلے تھے اس کے علاوہ کوئی دوسرا ویزا ناقابل قبول ہوگا۔

قبل ازیں جوازات نے خبردار کیا کہ کسی بھی قسم کا جرمانہ ادا نہ کیا گیا ہو تو اقامے کی تجدید نہیں ہوگی، غیرملکی اگر اپنے رہائشی اجازات نامے(اقامہ) تجدید کرانا چاہتے ہیں تو پہلے واجبات ادا کریں۔

Comments

- Advertisement -