ہفتہ, جون 22, 2024
اشتہار

ہالینڈ میں قرآن پاک کی بےحرمتی، پاکستان کا شدید رد عمل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے ایک اور واقعے پر پاکستان نے شدید مذمت اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دانستہ طور پر اسلامو فوبک عمل2ارب مسلمانوں کے جذبات کو گہری ٹھیس پہنچاتا ہے، اس طرح سے اقدام سے پرامن بقائےباہمی اور بین مذہبی ہم آہنگی کو خطرہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا اپنے جاری بیان میں کہنا ہے کہ ایسی جارحانہ کارروائیوں کو آزادئ اظہار رائے یا احتجاج کی آزادی کے زمرے میں نہیں لایا جاسکتا کیونکہ بین الاقوامی قانون نفرت پراکسانے کی روک تھام کرنے کا پابند کرتا ہے۔

- Advertisement -

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ آزادی اظہار ذمہ داریوں کے ساتھ آتی ہے، عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ غیرانسانی، اسلامو فوبک کارروائیوں کو روکیں، کیونکہ اس سے نمٹنے کیلئے عالمی دن کی منظور کی گئی قرارداد کا مقصد بھی یہی تھا۔

ترجمان نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی پر تحفظات ہالینڈ کےحکام تک پہنچائےجا رہے ہیں، دنیا بھر کےمسلمانوں کے جذبات کا خیال رکھا جائے، نفرت انگیز، اسلامو فوبک کارروائیوں کوروکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری اسلامو فوبیا کے خلاف بھرپور آواز اٹھاتے ہوئے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں