تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

دفعہ 144 کے باوجود پی ڈی ایم کی اسلام آباد میں دھرنے کی تیاری

پی ڈی ایم نے کل سپریم کورٹ کے باہر ریڈ زون میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے اور دفعہ 144 کے باوجود حکومتی اتحاد کی اسلام آباد میں دھرنے کی تیاری جاری ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ڈی ایم نے کل سپریم کورٹ کے باہر ریڈ زون میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے اور دفعہ 144 کے باوجود حکومتی اتحاد کی اسلام آباد میں دھرنے کی تیاری جاری ہے۔

پی ڈی ایم کی جانب سے اسلام آباد انتظامیہ کو اجازت کے لیے درخواست دے دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے نام درخواست پر طارق فضل، مولوی عبداللہ اور ملک ابرار کے دستخط ہیں۔ یہ درخواست ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے نام دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت چار یا چار سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد ہے۔

ضلع انتظامیہ نے تاحال اسلام آباد میں دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن اب تک واپس نہیں لیا ہے اور پی ڈی ایم کو ریڈ زون میں احتجاج کے لیے دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن واپس لینا ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے اسلام آباد کی انتظامیہ تذبذب کا شکار ہے۔ ایک جماعت کو اجازت نہ دینا اور دوسری جماعت کو اجازت دینا انتظامیہ کے لیے مشکل مرحلہ ہے۔

ذرائع کے مطابق انتظامیہ اور پولیس کو وزارت داخلہ کی گائیڈ لائن کا انتظار ہے۔

Comments

- Advertisement -