پیر, اپریل 28, 2025
اشتہار

کراچی :کلفٹن پلے لینڈ میں جھولے سے نوجوان کیسے گر کر مرا؟ دوست نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کلفٹن پلے لینڈ میں جھولے سے گر مرنے والے نوجوان کے دوست نے بتایا کہ ولی اللہ کے سر پر کیپ اڑ گئی تھی اور کیپ پکڑنے کی کوشش میں وہ نیچے گرگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن پلے لینڈ کے جھولے سے گر کر 17سالہ نوجوان کی ہلاکت پر مزید تفصیلات سامنے آگئیں۔

دوست نے بیان میں کہا کہ ہم دوست گھومنے کیلئے پہلے صدر گئے تھے، صدر کے بعد ہم کلفٹن گئے، ولی اللہ اور دوسرا دوست جھولے میں بیٹھ گئے۔

دوست کا کہنا تھا کہ جھولا دو تین بار گھوما اور اس کے بعد ریورس آیا، ولی اللہ کے سرپر جو کیپ تھی وہ اڑ گئی، ولی اللہ اپنی کیپ پکڑنے لگا تو وہ نیچے گرگیا، اس کے بعد ہم نے اسےاٹھایا اور اسپتال لیکر گئے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ واقعے سے متعلق 174کا بیان ریکارڈکرلیا ہے، حادثے میں انتظامیہ کی کوئی غفلت سامنےنہیں آئی، نوجوان کی غلطی کےباعث جان لیوا حادثہ پیش آیا۔

حکام نے بتایا کہ جاں بحق نوجوان کے والدین بھی قانونی کارروائی نہیں چاہتے، لاش قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔

یاد رہے کلفٹن پارک کراچی میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک نوجوان تیز رفتار جھولے سے اچھل کر باہر جا گرا اور جاں بحق ہو گیا۔

کلفٹن پارک انتظامیہ کا مؤقف تھا کہ حادثہ نوجوان کی غفلت کے باعث پیش آیا، متوفی نوجوان چلتے جھولے میں لاک کھول کر کھڑا ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں