تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے وزیراعظم آفس کاغلط استعمال کیا، توشہ خانہ کیس کا تحریری فیصلہ

اسلام آباد : توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا، جس میں کہا بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی نےوزیر اعظم آفس کاغلط استعمال کیا اور پبلک پراپرٹی فراڈ کے ذریعےحاصل کی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد نے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے 23صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ استغاثہ اپنا کیس ثابت کرنے میں کامیاب رہی،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو14،14  سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے۔

فیصلے کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے وزیراعظم آفس کا غلط استعمال کرتے ہوئے 1573.72 ملین کا مالی فائدہ حاصل کیا، دونوں قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے مرتکب پائے گئے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ فراڈ کے ذریعے پبلک پراپرٹی کو حاصل کیا گیا، سیٹ کی مالیت پرائیویٹ لگوائےگئے تخمینہ سے کہیں زیادہ تھی۔

فیصلے میں کہا گیا بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو چودہ سال قید سنائی جاتی ہے،جیل میں گزارا ہوا وقت سزا میں شامل تصور ہوگا۔

تفصیلی فیصلے میں 16 گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے، بانی پی ٹی آئی،بشریٰ بی بی کوغیرملکی سربراہان سے 108تحائف ملے، سعودی ولی عہد سےبانی پی ٹی آئی کی اہلیہ نےگراف سیٹ جیولری بطورتحفہ وصول کیا۔

احتساب عدالت کا کہنا تھا کہ گراف جیولری سیٹ توشہ خانہ میں رپورٹ تو ہوالیکن جمع نہیں کروایا گیا، تحفے کی قیمت کا تعین کرنیوالے پرائیویٹ ماہرپر بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی نے اثرورسوخ استعمال کیا، گراف جیولری سیٹ بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی نے 90 لاکھ روپےمیں حاصل کیا، گراف جیولری کی اصل قیمت 3 ارب 16 کروڑ روپے سےزائد تھی۔

عدالت نے مزید کہا کہ تحفے کاتعین کرنیوالےصہیب عباسی کےمطابق بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر تحفےکی قیمت کم لگائی، تفتیش کے دوران بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کو نیب نے 5 نوٹسز بھیجے۔

تفصیلی فیصلے کے مطابق وٹس میں جیولری سیٹ منگوایا گیا تاکہ قیمت کاتعین کیاجاسکےلیکن دونوں تحفہ نہیں لائے، بانی پی ٹی آئی کادوران ٹرائل رویہ بہت غیر مناسب تھا، وکیل صفائی بار بارتبدیل ہوئے،جرح کیلئےبھی رضامند نہ تھے، بانی پی ٹی آئی کوسوالات دیےلیکن جواب جمع کروایا نہ عدالت آئے۔

احتساب عدالت نے مزید کہا کہ وکلا صفائی اورمجرمان کوسماعت کی تاریخ کا معلوم تھالیکن عدالت نہیں پہنچے، مجرمان کوسوالات کے جوابات دینے کے لیے کثیر وقت دیاگیاتھا، بشریٰ بی بی نےبیان ریکارڈکروایالیکن بانی پی ٹی آئی نےتاخیری حربے استعمال کیے، مجرمان نے تفتیش میں نیب کو کوئی تحفہ پیش نہیں کیا۔

فیصلے میں کہاگیا ہے کہ تحائف کی قیمت کااصل تعین بھی کیا جاسکتا تھا ، قیمت کاتعین بشریٰ بی بی ، بانی پی ٹی آئی نےٹھیک طرح نہیں کیا، بانی پی ٹی آئی ،بشریٰ بی بی نےتحائف کے حوالے سےمعلومات بھی نہیں دی۔

احتساب عدالت کے مطابق پراسیکیوشن کی جانب سے مجرمان کے خلاف ٹھوس شواہد پیش کیے گئے، بطوروزیراعظم بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی نے اپنے اثرو رسوخ کاغلط استعمال کیا، نیب آرڈیننس کی سیکشن 9اے تھری،فور،سکس اورسیون کےتحت سزا اور جرمانہ عائد کیا گیا۔

عدالتی فیصلے میں کہنا تھا کہ 78 کروڑ 70 لاکھ روپےکا جرمانہ دونوں پر عائد کیاجاتاہے، ملزمان 10 ، 10 سال کسی بھی سرکاری عہدے کیلئے نااہل تصور ہوں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلے کے تحت نیب کیس میں سزا یافتہ کی نااہلی 10سال ہوتی ہے۔

Comments

- Advertisement -