بدھ, مئی 7, 2025
اشتہار

جائیداد ٹیکس وصولی کی تفصیلات جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: صوبہ سندھ میں جائیداد ٹیکس کی وصولی کے حوالے سے تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔

تفصیلات رواں مالی سال میں جولائی2021 سے نومبر2021 تک کی ہیں۔ صوبائی وزیر مکیش کمار کا کہنا ہے کہ جائیداد ٹیکس کی مد میں1248.026ملین روپے وصول کیے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال میں1057.857ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا تھا، جائیدادٹیکس کی مد میں کراچی سے 1159.206 ملین روپے وصول ہوئے۔

وزیر کا کہنا تھا کہ حیدرآبادسے48.851 اور سکھر سے20.973ملین روپے ٹیکس وصول کیاگیا۔ اسی طرح شہیدبےنظیرآباد سے جائیدادٹیکس کی مد میں5.266ملین روپے ملے ہیں۔

مشیر کمار نے کہا کہ جائیدادٹیکس کی وصولی کے لیے سخت کارروائی کی ضرورت ہے، افسران جائیداد ٹیکس کی وصولی پر خصوصی توجہ دیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نادہندہ گان کی دکان، مکان ودیگرملکیت سیل کی جاسکتی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں