اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی دفتر کے پلاٹ ٹرانسفر کی تفصیل سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد :پی ٹی آئی دفتر کے پلاٹ ٹرانسفر کی تفصیل سامنے آگئی ، پلاٹ 7 جولائی 2020 کو تحریک انصاف کے نام منتقل ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی دفتر کیخلاف کارروائی کے بعد پلاٹ ٹرانسفر کی تفصیلات سامنے آگئیں، سی ڈی اے دستاویز میں بتایا گیا کہ پلاٹ سرتاج نامی شخص سے پی ٹی آئی کے نام منتقل ہو چکا ہے،پلاٹ 7 جولائی 2020 کو تحریک انصاف کے نام منتقل ہوا۔

سی ڈی اے کا کہنا تھا کہ سابق سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی ارشددادنےقانونی کارروائی مکمل کرائی، پلاٹ منتقلی پی ٹی آئی حکومت کےدوران ہوئی، لیٹرپرسی ڈی اے حکام کے دستخط بھی ہیں۔

- Advertisement -

گذشتہ روز بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی پراسلام آباد میں تحریک انصاف کامرکزی دفتر سیل کردیا گیا تھا ، تجاوزات کے خلاف آپریشن میں پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کا ایک حصہ گرادیا گیا تھا۔

سی ڈی اے حکام نے بتایا تھا کہ سیکٹر جی 8/4 میں سیاسی جماعت کی قائم غیر قانونی تعمیرات کوختم کیا جا رہا ہے، پلاٹ سےملحقہ اراضی پر قبضہ کرکے بڑے پیمانے پر تجاوزات قائم کی گئی تھی۔

حکام کے مطابق پلاٹ مالک کو متعدد بار خبردار کیا، نوٹسز جاری کئے جاچکے ہیں، اس ضمن میں ایک نو ٹس 19 نومبر 2020 کو جاری کیا گیا، ایک اور نوٹس 22 فروری 2021 کو جاری کیا گیا تھا،خلاف ورزیوں پرایک اورنوٹس 14 جون 2022 کو جاری کیا گیا جبکہ 4 ستمبر 2023 کو خلاف ورزیاں ختم نہ کرنے پر شوکاز جاری کیا گیا اور 10 مئی 2024 کو پلاٹ کو سربمہر کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں