اشتہار

قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ سے دیے گئے تحائف کی تفصیلات طلب

اشتہار

حیرت انگیز

عدالت نے توشہ خانہ سے دیے جانے والے تحائف کی تفصیلات طلب کر لی ہیں اور وفاقی حکومت کو 16 جنوری کو تفیصلات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جس میں عدالت نے وفاقی حکومت نے سے توشہ خانہ سے دیے جانے والے تحائف کی تفصیلات طلب کرلی ہیں اور حکومت کو 16 جنوری تک یہ تمام تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں شہری منیر احمد کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں قیام پاکستان 1947 سے اب تک توشہ خانہ سے سیاستدانوں سمیت سب کو دیے جانے والے تحائف کی تفصیلات عام کرنے کی استدعا کی گئی تھی

- Advertisement -

عدالت میں درخواست کی سماعت کے موقع پر وفاقی حکومت نے وکیل نے درخواست کی مخالفت کی جب کہ درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جب تحائف دیے گئے ہیں تو اس کی تفصیلات بھی سامنے آنی چاہئیں۔ کے جسٹس عاصم حفیظ نے شہری منیر احمد کی۔

عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل کی استدعا مسترد کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو 16 جنوری تک توشہ خانہ سے دیے جانے والے تحائف کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں