تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب، مرچ کی تیزی کے نتائج بھی موبائل اسکرین پر

بنکاک: تھائی لینڈ کے ماہرین نے ایسا آلہ تیار کرلیا جو مرچوں کی تیزی کے حوالے سے آگاہ کرے گا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کی یونیورسٹی ’پرنس آف سونگکلا‘ کے سائنس دانوں نے ’چلیکا پوڈ‘ نامی  آلہ تیار کیا جسے اسمارٹ فون سے منسلک کر کے مرچوں کی تیزی کا معلوم کیا جاسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق مرچوں کی شدت معلوم کرنے کے لیے اس میں ایک کاغذی سینسر نما پٹی دی گئی ہے۔

اس کاغذی سینسر میں نائٹروجن ایٹموں کی معمولی مقدار والے چھوٹے چھوٹے زرات شامل کیے گئے جو مرچ کی شدت کے حوالے سے آگاہ کرتے ہیں۔

طریقہ استعمال

جس مرچ کی تیزی معلوم کرنی ہو اُسے خشک کر کے ایتھنول والے محلول میں ڈال کر اچھی طرح سے ہلائیں اور جب وہ مکس ہوجائے تو ایک قطرہ پٹی پر رکھ دیں۔

پٹی پر جیسے ہی قطرہ ٹپکے گا اس میں سے الیکٹرون خارج ہوگا جو آلے میں کرنٹ کی صورت میں نظر آئے گا، جتنا زیادہ کرنٹ ہوگا مرچ کی شدت بھی اتنی ہی ہوگی۔

مرچوں کی پیمائش کرنے والے آلے کو اسمارٹ فون سے منسلک کیا جاتا ہے جہاں ایک خاص ایپ اس کے نتائج موبائل اسکرین پر ظاہر کردیتی ہے۔

Comments

- Advertisement -