تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کروناویکسین کی ملک گیر ترسیل کے لیے حکمت عملی تیار

اسلام آباد: متوقع کروناویکسین کی ملک گیر ترسیل کے لیے حکمت عملی تیار کرلی گئی، ویکسین ترسیل اسٹریٹجی کا نام ویکسین ایڈمنسٹریشن پلان ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر(این سی او سی) نے ویکسین ایڈمنسٹریشن پلان کی منظوری دے دی، ویکسین ایڈمنسٹریشن پلان توسیع پروگرام حفاظتی ٹیکہ جات کا تیار کردہ ہے۔ اس ضمن میں جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ متوقع کرونا ویکسین کی اسٹوریج اور ملک گیر ترسیل ای پی آئی کے سپرد ہوگی۔

مراسلے کے مطابق ملک بھر میں متوقع کروناویکسین کے لیے عملہ ای پی آئی فراہم کرے گا، ویکسین کی ترسیل کے لیے لاجسٹک ای پی آئی فراہم کرے گا، ویکسین کی ترسیل کے لیے خصوصی سیکیورٹی انتظامات ہوں گے۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ کرونا ویکسین مہم کے لیے سیکورٹی ایس او پیز وضع ہوں گے، کرونا ویکسینیشن مہم پولیس اور ایل ای ایز کی مشاورت سے منعقد ہوگی، ای پی آئی ویکسین کی ترسیل سے قبل اداروں کو آگاہ کرے گا، کرونا ویکسین ٹرانسپورٹیشن کے لیے ای پی آئی خصوصی ٹیم فراہم کرے گا۔

کروناویکسین کا حصول، بڑی پیشرفت سامنے آگئی

جاری کردہ مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ نادرا، ای پی آئی کو کرونا ویکسین مینجمنٹ سسٹم تیار کرکے دے گا، مینجمنٹ سسٹم ٹرانسپورٹیشن، ویکسینیشن اور ریکارڈ پر مشتمل ہوگا۔

مراسلے میں مزید کہا گیا کہ کرونا ویکسین مہم کا ریکارڈ نادرا سنٹرل ڈیٹابیس میں محفوظ ہوگا، نادرا ویکسین مہم کا ریکارڈ رکھنے کے لیے موبائل ایپ تیار کرے گا، ویکسین مہم سے قبل مؤثر کمیونیکیشن اسٹریٹجی تیار ہوگی۔

Comments

- Advertisement -