ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

رواں مالی سال صوبوں کے مجموعی ترقیاتی بجٹ میں 60 ارب روپے کی کٹوتی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : رواں مالی سال صوبوں کے مجموعی ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کر دی گئی، جس کے بعد ترقیاتی بجٹ 1658 ارب سے کم ہوکر 1598ارب روپے ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال صوبوں کے مجموعی ترقیاتی بجٹ میں 60 ارب روپے کی کٹوتی کر دی گئی۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ صوبوں کا نظرثانی ترقیاتی بجٹ 1658 ارب سے کم ہوکر 1598ارب روپے ہوگیا، سندھ کا ترقیاتی بجٹ424 ارب روپے سے کم ہوکر391 ارب روپے رہ گیا۔

خیبر پختونخوا کا ترقیاتی بجٹ 355 ارب سے کم ہوکر 340ارب روپے، بلوچستان کاترقیاتی بجٹ206 ارب سےکم ہوکر165ارب پر آگیا جبکہ پنجاب کا ترقیاتی 673 ارب روپے سے بڑھ کر 702ارب روپے ہوگیا۔

آئندہ مالی سال کیلئے صوبوں، اور وفاق کا مجموعی ترقیاتی بجٹ 2709ارب روپے ہوگا اور نئے مالی سال کیلئے صوبوں کا ترقیاتی بجٹ 1559 ارب روپے ہوگا۔

آئندہ مالی سال کیلئے وفاق کا مجموعی ترقیاتی بجٹ1150 ارب روپے ہوگا جبکہ پی ایس ڈی پی کی مد میں 950ارب روپے مختص ہوں گے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں کیلئے200 ارب روپے کا بجٹ ہوگا۔

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں