جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کرونا مریض کے پھپھڑوں میں آکسیجن پہنچانے والا آلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانوی ماہرین نے ایسا آلہ تیار کرلیا جس کی مدد سے کرونا کے مریض کو آئی سی یو میں داخل کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی کالج لندن (یو سی ایل) کے ماہرین نے مرسڈیز فارمولا ون ریسنگ ٹیم کے مشترکہ تعاون سے ایک ایسا آلہ تیار کیا جو مریض کو سانس لینے میں مدد فراہم کرے گا۔

ماہرین کے مطابق اس آلے کو لگانے کے بعد مریض کو وینٹی لیٹر پر منتقل کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ یہ آلہ آکسیجن اور ہوا کو مریض کے پھیپھڑوں تک پہنچا سکتا ہے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: کروناوائرس: خلائی ادارے نے خصوصی وینٹی لیٹر کی تیاری شروع کردی

یوسی ایل کے پروفیسر کے مطابق اس آلے کی مدد سے ہوا کو دھکیل کر مریض کے پھیپھڑوں میں پہنچایا جاسکتا ہے۔  آلے کی آزمائش کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا جس کے بعد لندن کے شمالی علاقے میں واقع اسپتال میں اس کی ٹیسٹنگ جاری ہے۔

پروفیسر ٹم بیکر کے مطابق یہ آکسیجن اور ہوا کو ناک اور منہ کے ذریعے پھیپھڑوں تک پہنچایا جائے گا جس سے سانس لینے میں پیش آنے والی دشواری ختم ہوگی جبکہ اس آلے کے بعد آکسیجن ماسک یا وینٹی لیٹر کی ضرورت نہیں ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں