تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

وزیر اعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقات، کشمیرکا مسئلہ اٹھا دیا

ڈیوس : وزیر اعظم نواز شریف نے عالمی اقتصادی فورم کے موقع پرسوئیڈن کے وزیراعظم اسٹیفن لوفن، عالمی اقتصادی فورم کےچیئرمین کلازشواب اور چیئرمین علی بابا گروپ جیک ما سے ملاقاتیں کی ہیں ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا۔

سوئیڈن کے وزیراعظم سے ملاقات کے موقع پر نواز شریف نے پاکستان اورسوئیڈن کے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر زور دیا، نوازشریف نے اسٹیفن لوفن کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی اوراخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کانوٹس لے، سوئیڈش وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کئی شعبوں میں قریبی تعاون ہے۔

وزیراعظم سے عالمی اقتصادی فورم کے چیئرمین کلازشواب کی ملاقات

دوسری جانب وزیراعظم سےعالمی اقتصادی فورم کے چیئرمین کلازشواب نے ملاقات کی ہے اس موقع پر کلاز شواب نے پاکستان کی اقتصادی کامیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے عالمی تاجر رہنماؤں کے پاکستان پراعتماد سےمتعلق آگاہ کیا عالمی اقتصادی فورم کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ سرمایہ کار پاکستان کو منافع بخش سرمایہ کاری کیلئے بہترین مقام تصور کرتے ہیں۔

کلازشواب نے پاکستان میں بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں پیشرفت کی بھی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان وسط ایشیا کے ذریعے علاقائی روابط کی قیادت کررہا ہے، پاکستان میں امن وامان اورتوانائی کے شعبے میں نمایاں بہتری آئی ہے، دنیابھر سے بزنس گروپس پاکستان کی طرف ،متوجہ ہورہے ہیں۔

علی بابا گروپ کے چیئرمین جیک ما کی وزیر اعظم سے ملاقات

علاوہ ازیں وزیراعظم نوازشریف سے علی بابا گروپ کے چیئرمین جیک ما نے بھی ملاقات کی، وزیراعظم نے سرمایہ کار گروپ کے چیئرمین علی بابا گروپ کو پاکستان کےدورے کی دعوت دی۔

جیک ما کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، پاک چین اقتصادی راہداری نےبہترین مواقع فراہم کیےہیں، ای کامرس پلیٹ فارم کی تشکیل میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترقی پذیرملکوں میں چھوٹے پیمانے کی صنعتوں کی معاونت کرنا چاہتے ہیں، جیک ما نے وزیراعظم کو ان کی کمپنی کے مرکز گوانگ ژو کے دورے کی دعوت بھی دی۔

Comments

- Advertisement -