اشتہار

یونان کشتی حادثہ : ڈی جی ایف آئی اے کا ایجنٹس اور انسانی اسمگلرز کا ڈیٹا بیس تیار کرنے پر زور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ڈی جی ایف آئی اے محسن حسن نے ایجنٹس اور انسانی اسمگلرزکا ڈیٹا بیس تیار کرنے پرزور دیتے ہوئے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے عالمی اداروں سے ملکر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں انٹر ایجنسی ٹاسک فورس کا ساتواں اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محسن حسن بٹ نے کی۔

اجلاس کے شرکا نے یونان کشتی حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار کیا ، ڈائریکٹر امیگریشن عبدالقادر قمر نے شرکا کو انسانی اسمگلنگ روکنے کیلئے پیشرفت سے آگاہ کیا۔

- Advertisement -

ڈی جی ایف آئی اے محسن حسن نے ایجنٹس اور انسانی اسمگلرزکا ڈیٹا بیس تیار کرنے پرزور دیتے ہوئے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کےجڑ سے خاتمے کے لئے آگاہی ضروری ہے، انسانی اسمگلنگ جیسےجرم کا خاتمہ اداروں کی باہمی تعاون سے ممکن ہے۔

محسن حسن نے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے عالمی اداروں سے ملکر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بارڈر پرشہریوں کی نقل وحرکت کیلئےجدید طرز پر نظام متعارف کرانے پر زور دیا جائے گا اور غیر رجسٹرڈ ایمپلائمنٹ پروموٹرز کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی جبکہ بیوروآف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ غیر رجسٹرڈایجنٹس کاریکارڈمہیا کرے گا۔

اجلاس میں انٹر ایجنسی ٹاسک فورس کا مستقبل میں حادثات کی روک تھام کیلئے اقدامات سمیت دیگر اداروں کیساتھ ملکرانسانی اسمگلنگ کاراستہ روکنے پر بھی غور کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں