تازہ ترین

قومی اسمبلی میں‌ عدالتی اصلاحات کا بل منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے عدالتی اصلاحات پر مشتمل...

آئی ایم ایف نے پٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی

اسلام آباد : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم...

عدالتی اصلاحات کابل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا

اسلام آباد: وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے عدالتی اصلاحات کابل...

ڈاکٹر شبانہ سلیم برطرف : عبدالبصیر اچکزئی ڈی جی ہیلتھ تعینات

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پاکستان ڈاکٹر شبانہ سلیم کو عہدے سے ہٹا دیا، ان کی جگہ وزارت قومی صحت میں تعینات گریڈ انیس کے ڈاکٹر بصیر خان اچکزئی ڈی جی ہیلتھ پاکستان تعینات کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزارت قومی صحت نے شعبہ پبلک ہیلتھ مینجمنٹ میں وسیع تجربے کے حامل ڈاکٹر عبدالبصیر اچکزئی کو ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پاکستان تعینات کرکے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر بصیر اچکزئی تا حکم ثانی ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پاکستان تعینات رہیں گے، ڈاکٹر بصیر خان اچکزئی وزارت قومی صحت میں بطور ڈائریکٹر پروگرامز،ریگولیشن اور نیشنل نیوٹریشن پروگرام کے سربراہ کے طور خدمات انجام دے رہے ہیں۔

پبلک ہیلتھ مینجمنٹ میں وسیع تجربہ رکھنے والے ڈاکٹر بصیر اچکزئی ماضی میں قومی انسداد ٹی بی، ایڈز اور ملیریا پروگرام کے سربراہ تعینات رہ چکے ہیں۔ ڈاکٹر بصیر اچکزئی کی قومی انسداد ایڈز و ملیریا پروگرام میں تعیناتی کے دوران پاکستان کو متعدد عالمی ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔

ڈاکٹر بصیر اچکزئی کی نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام میں تعیناتی کے دوران قومی ایڈز سروے کا انعقاد عمل میں لایا گیا جبکہ نیشنل نیوٹریشن سروے کرانے کا سہرا بھی ڈاکٹر بصیر اچکزئی کے سر ہے۔

ڈاکٹر بصیر اچکزئی کے قومی انسداد ملیریا پروگرام میں تعیناتی کے دوران چاروں صوبوں کے ملیریا کے حوالے سے حساس 23 اضلاع میں 22 لاکھ ڈالر مالیت کی 32 لاکھ دوا لگی مچھر دانیاں تقسیم کی گئیں۔

Comments