تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

’ہمیں پیار ہے پاکستان سے‘ کے نام سے یوم دفاع وشہداء منایا جائے گا ،ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ ہمیں پیار ہے پاکستان سے‘ کے نام سے یوم دفاع وشہداء منایا جائے گا، کوئی شہادت بھولی نہیں جائے گی اور  وطن کی حفاظت کے لیے جانیں دینے والوں کو سلام پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کی ، جس میں میجر جنرل آصف غفور نے 6 ستمبر کو یوم دفاع و شہدا پر آئی ایس پی آر میں پلاننگ کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یوم دفاع و شہداء منفرد انداز میں ہمیں پیار ہے پاکستان سے کے نام سے منایا جائے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ جی ایچ کیومیں منعقد تقریب براہ راست نشر کی جائے گی، جس کے لئے سول سوسائٹی ، میڈیا اور افواجِ پاکستان کے نمائندوں کو آگاہ کیا گیا ہے، وزارت اطلاعات ،آئی ایس پی آر مہم کا فوکل پوائنٹ ہوں گے۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ شرکاء کو شہیدوں کی فہرست اور پتے مہیا کیے گئے ہیں، قوم کے نمائندے ہر شہید کے گھر جائیں گے، کوئی شہادت بھولی نہیں جائے گی، شہید کی تصویر پر شہادت کی تفصیل اور جائے شہادت لکھی جائے گی، وطن کی حفاظت کے لیے جانیں دینے والوں کو سلام پیش کیا جائے گا اور شہیدوں کے لواحقین کو سلام پیش کیا جائے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ شاپنگ مال شہداء کی تصاویر سے سجائے جائیں گے ، بسوں،ویگنوں ،ٹرکوں اور گاڑیوں پرشہدا کی تصاویر لگائی جائیں گی جبکہ ریلوے انتظامیہ کی جانب سے ٹرینوں اوراسٹیشنوں اور تمام ائیر پورٹس پر بھی شہداء کی تصاویر آویزاں کی جائیں گی۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا یوم دفاع پرافواجِ پاکستان ہتھیاروں کی نمائش کریں گی، شہداء کے لواحقین اور غازیوں کے لیے ہر چھاؤنی میں تقریب ہوگی، تعلیمی اداروں میں شہداء کی یاد اور وطن سے محبت کی تقریبات ہوں گی جبکہ تمام ادارے شہداء کی یاد میں خصوصی تقاریب منعقد کریں گے ، جس کے لئے چیمبر آف کامرس،انجمن تاجران اورسول سوسائٹی کی بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے قوم سے بھرپور شمولیت کی درخواست کرتے ہوئے کہا آئیے زندہ قوم کی طرح اپنے شہداکو یاد رکھیں ، ہمارےشہدا نے اپنا آج ہمارے محفوظ کل کے لیےقربان کیا ، شہید ہمارے اصل ہیرو ہیں ، شہیدوں کو سلام ، ہمیں پیار ہے پاکستان سے۔

مزید پڑھیں : یومِ دفاع پر شہدا اور لواحقین کو منفرد انداز سے خراج عقیدت پیش کرنے کا اعلان

یاد رہے 24 اگست کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا ایک ٹویٹ میں کہنا تھا کہ زندہ قومیں اپنے شہیدوں کوکبھی فراموش نہیں کرتیں، قوم اس سال 6 ستمبرکو منفرد انداز میں شہدا کوخراج تحسین پیش کرے گی۔

خیال رہے چھ ستمبر 1965 کو پاکستانی افواج کے بہادر سپوتوں نے دشمن کو کاری ضرب لگا کر منہ توڑ جواب دیا تھا، جسے تا دنیا تک سب یاد رکھیں گے، اس جنگ میں مٹھی بھر فوج نے اپنے سے کئی گناہ بڑے دشمن کے دانت کھٹے کردیے تھے۔

سن 1965 کو ملک کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہونے والے جوانوں کی یادگاروں پر پھول چڑھائے جاتے ہیں، جب کہ سرکاری سطح پر قرآن و فاتحہ خوانی کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -