اشتہار

ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کی طالبان سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

کابل : سربراہ انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) جنرل فیض حمید نے افغان طالبان سے ملاقات میں حکومت کے قیام پر تبادلہ خیال کیا۔

افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان طالبان سے ملاقات کی ہے۔

جنرل فیض حمید نے ملاقات کے دوران افغان طالبان سے حکومت کے قیام سے متعلق مسائل، افغان سیکیورٹی، اقتصادی معاملات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

- Advertisement -

دورہ کابل کے موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی نے سربراہ حزب اسلامی گلبدین حکمت یار سے بھی ملاقات کی، افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان اور گلبدین حکمت یار سے ملاقات گزشتہ شب ہوئی۔

خیال رہے کہ سربراہ آئی ایس آئی جنرل فیض حمید سینئر پاکستانی وفد کے ہمراہ گزشتہ روز کابل پہنچے تھے تاکہ افغان طالبان کی قیادت سے ملاقات کرسکیں۔

واضح رہے کہ افغانستان کی نئی حکومت کی تشکیل کے لیے طالبان نے گزشتہ روز بعد نماز جمعہ کابل میں اہم اجلاس طلب کیا تھا بعد ازاں ترجمان طالبان نے کہا تھا کہ نئی انتظامیہ کا اعلان ہفتے تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا دعویٰ تھا کہ ملا ہیبت اللہ کو طالبان حکومت کا سپریم لیڈر جبکہ ملا عبدالغنی برادر کو حکومت کا سربراہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں