راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت کے پاس اپنے آرمی چیف کے دعوے کو سچ کہنے کا جواز نہیں ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق عالمی میڈیا، سفارتکاروں کو ان جگہوں پر لے جائیں گے، دنیا کو دکھائیں گے زمینی حقائق کیا ہیں۔
میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ اگر بھارت نہیں جانا چاہتا تو لوکیشن دفتر خارجہ سے شیئر کرلیں۔
دوسری جانب دہشت گردوں کے کیمپس کو نشانہ بنانے کے بھارتی آرمی چیف کے دعوے پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن سے تاحال کوئی جواب نہیں آیا ہے۔
Indians have no grounds to support false claim made by their COAS. If they don’t want to go they have the option to share claimed targeted locations with our foreign office. We will take foreign diplomats & media tomorrow on those given locations. Let all see facts on ground. https://t.co/vaWaSymRbm
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 21, 2019
مزید پڑھیں: بھارتی آرمی چیف کا آزاد کشمیر میں کیمپ تباہ کرنے کا دعویٰ افسوسناک ہے، ترجمان پاک فوج
انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے پیشکش پر بھارتی ہائی کمیشن کے جواب کے منتظر ہیں، بھارتی آرمی چیف کے دعوے کو ثابت کرنے کے لیے کوئی جواز ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی ہائی کمیشن کو پیشکش کی پھر بھی کوئی جواز نہیں ہے، منتظر ہیں توقع ہے بھارتی حکام جلد جواب دیں گے۔
یاد رہے کہ ڈی جی آئی ایس آر نے گزشتہ روز بھی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دورے کی پیشکش کی تھی، میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارتی ہائی کمیشن جہاں کہہ لے جائیں گے۔
خیال رہے کہ بھارت نے گزشتہ روز ایل او سی کی خلاف ورزی کی تھی، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 9 بھارتی فوجی مارے گئے تھے جبکہ پاک فوج کے لانس نائیک سمیت 5 شہری شہید ہوگئے تھے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی دراندازی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور فائرنگ سے شہید ہونے والے جوان و شہریوں کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی تھی۔
عمران خان نے بھارت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے اور انہیں مؤثر انداز سے بھرپور جواب دینے پر پاک فوج کی جرأت و بہادری کو سلام بھی پیش کیا۔