پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

نوجوان ملک و قوم کی ترقی میں اپنا حصہ مثبت انداز میں ڈالیں، میجر جنرل آصف غفور

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان ملک و قوم کی ترقی میں اپنا حصہ مثبت انداز میں ڈالیں اور طلباء ملک کو درپیش چیلنجز سے با خبر رہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلتستان یونیورسٹی کے طلباء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ بلتستان یونیورسٹی اسکردو کے طلبا اور اساتذہ کے وفد نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کی، ڈی جی آئی ایس پی آر نے وفد سے گفتگو میں ملک میں امن اور استحکام کیلئے پاک افواج کی کوششوں سے آگاہ کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی نوجوان ملک دشمنوں کی سازش کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، ففتھ جنریشن وار فیئر میں سوشل میڈیا پر نوجوان نشانے پر ہیں۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ طلباء درپیش چیلنجز کے حوالے سے باخبر رہیں اور نوجوان عملی زندگی میں آگے بڑھنے پر خصوصی توجہ دیں، نوجوان قومی ترقی میں مثبت اندازمیں اپنا حصہ ڈالیں۔

مزید پڑھیں: کراچی میں سیکیورٹی کی صورت حال میں واضح بہتر آئی ہے، آرمی چیف

آئی ایس پی آر کے مطابق بلتستان یونیورسٹی طلبا کے وفد نے گلگت بلتستان میں امن و استحکام کے فروغ میں پاک فوج کے کردار پر شکریہ ادا کیا، وفد نے پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف دی گئی قربانیوں کو بھی سراہا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں