بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

دو پاسپورٹ، منی لانڈرنگ، ڈی جی کے ڈی اے گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایف آئی اے نے ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس کو گرفتار کرلیا، ان پر دو پاسپورٹ بنوانے، منی لانڈرنگ اور زمینوں میں خورد برد کے الزامات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کرائم سرکل نے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل ناصر عباس کو گرفتار کرکے ایف آئی اے صدر آفس منتقل کردیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ناصر عباس نے جعلی سازی کے ذریعے دو پاسپورٹ بنوا رکھے ہیں، ایک پاسپورٹ انہوں نے 1995ء اور دوسرا 2015ء میں بنوایا اور ایک پاسپورٹ میں انہوں نے سرکاری ملازم کی جگہ خود کو تاجر ظاہر کیا ہے۔

 

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس جرم پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا اور مزید تحقیقات بھی کی جائیں گی۔

کے ڈی اے کے دو سابق اہلکار پہلے سے گرفتار

نے مزید بتایا کہ ناصر عباس کے خلاف منی لانڈرنگ کی بھی تحقیقات کی جارہی ہے، کچھ روز پہلے نارتھ ناظم آباد سے کےڈی اے کے دو سابق اہلکاروں کو حراست میں لیا گیا تھا۔

مزید اطلاعات ہیں کہ ناصر عباس کے خلاف زمینوں کی خورد برد سے متعلق تحقیقات بھی کی جارہی ہیں جب کہ نیب بھی ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس کے خلاف تحقیقات کررہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں