پیر, جون 17, 2024
اشتہار

ڈی جی خان میں ڈاکٹر نے بچے کا غلط ختنہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ڈیرہ غازی خان میں ڈاکٹر نے بچے کا غلط ختنہ کردیا جس کے نتیجے میں بچہ شدید اذیت کا شکار ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق افسوسناک واقعہ پنجاب کے ضلع ڈی جی خان کے گاؤں میں پیش آیا جہاں ڈاکٹر نے بچے کا غلط ختنہ کردیا۔

ایک سال کا بچہ عبداللہ غلط ختنہ ہونے کی وجہ سے شدید اذیت کا شکار ہے، بچے کے عمر بھر کے لیے جنسی طور پر معذور ہونے کا خدشہ ہے، ننھا عبداللہ تین بہنوں کا اکلوتا بھائی ہے۔

- Advertisement -

والد کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نے بیٹے کی زندگی تباہ کردی اور اس کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، پولیس ڈاکٹر کو گرفتار کرے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ کے شہر عمرکوٹ کے علاقے سلیم آباد میں 9 سالہ بچہ عطائی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے جاں بحق ہوگیا تھا۔

بچے کے والد ملک ایوب نے الزام لگایا تھا کہ ڈاکٹر زاہد نے تیز بخار کے باوجود انجکشن لگایا جس سے بچہ جاں بحق ہوگیا، بچے کے انتقال کے بعد ڈاکٹر کلینک کو تالے لگا کر فرار ہوگیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں