اشتہار

ڈی جی میٹ نے سوشل میڈیا پر کراچی میں بارش سے متعلق افواہوں کو مسترد کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈی جی میٹ سردار سرفراز نے سوشل میڈیا پر کراچی میں بارش سے متعلق افواہوں کو مسترد کردیا اور کہا شہر میں معتدل بارش ہو گی ،اربن فلڈنگ کا کوئی خدشہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی میٹ سردار سرفراز نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا اربن فلڈنگ کا کوئی خدشہ نہیں، معتدل بارش ہوگی۔

سردارسرفراز کا کہنا تھا کہ اسپیل کل سے شروع ہوگا، وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ آندھی چل سکتی ہے ہے، کسی وقت کسی جگہ تھوڑی دیر کیلئے تیزبارش ممکن ہے۔

- Advertisement -

ڈی جی میٹ نے کہا کہ 3 سے 4 دن کا اسپیل ہے، مون سون نہیں ہے، مغربی ہوائیں ہیں، لوگوں نے مون سون سے جوڑ دیا، گذشتہ برس والا مون سون نہیں ہے۔

بالائی سندھ،سکھر،لاڑکانہ،دادو،جیکب آباد،جامشورو اور قمبرشہدادکوٹ میں تیز بارش ہو سکتی ہے ملحقہ بلوچستان میں بی تیز بارش متوقع ہے، ڈی جی

ڈی جی میٹ نے کہا کہ سکھر، دادو، جیکب آباد، جامشورو، قنبرشہداد کوٹ میں تیزبارش کا امکان ہے جبکہ ملحقہ بلوچستان میں بھی تیزبارش متوقع ہے۔

یاد رہےمحکمہ موسمیات کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں 28 اپریل کی رات سےسسٹم کےاثر اندازہونے کا امکان ہے، جس سے کراچی سمیت سندھ بھر میں گرج چمک کےساتھ بارش ہوگی، بارش کے بعد گرمی کی شدت میں کمی آئے گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ 28اپریل سے یکم مئی تک بارش کا سلسلہ جاری رہےگا تاہم کراچی میں اربن فلڈنگ کافی الحال کوئی خطرہ موجود نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں