لاہور: ڈی جی نیب لاہور کا کہنا ہے کہ ملزمان سے قومی دولت وصول کرنے تک چین سےنہیں بیٹھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے کرپشن کیسز کے ملزمان سے قومی دولت کی مرحلہ وار واپسی کا آغاز کر دیا۔ڈی جی نیب لاہور نے11 کروڑ 10 لاکھ کےچیک متعلقہ حکام کے حوالے کیے۔
ڈی جی نیب لاہور نے کہا کہ رقم پنجاب اسپورٹس بورڈ کرپشن کیس کے ملزمان سے پلی بارگین سے ملی،ایل ڈی اے حکام و دیگر کے خلاف بوگس پلاٹ کیس کی مد میں برآمد کی گئی۔
شہزاد سلیم کے مطابق پنجاب پاور ڈیولپمنٹ کمپنی کیس کے ملزمان سے پلی بارگین رقم برآمد کی گئی،چیئرمین نیب کی حکمت عملی کے سبب رقوم کی برآمدگی میں تیزی آئی۔
ڈی جی نیب لاہور کا کہنا تھا کہ 2 سال میں نیب 178 ارب کی خطیر رقم حکومتی خزانے میں جمع کرا چکا،کرپشن کیسز میں ملوث ملزمان کسی رعائیت کےمستحق نہیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا ملزمان سےقومی دولت وصول کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
وفاقی حکومت کا نیب قانون میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی حکومت نے نیب قانون میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کیاا، نیب عدالتوں کو کرپشن کے ملزمان کی ضمانت کا اختیار دیا جائے گا۔