The news is by your side.

Advertisement

خیبر پختونخوا کو فیس ماسک اور سینی ٹائزر، حفاظتی کٹس اور دستانوں کی فراہمی

پشاور : ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) نے خیبر پختونخوا کی انتظامیہ کو ایک لاکھ 90ہزار مختلف اقسام کے فیس ماسک اور770لیٹر سینی ٹائزر فراہم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کو حفاظتی سامان کی فراہمی جاری ہے۔

اس سلسلے میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 90ہزار مختلف اقسام کے فیس ماسک، 770 لیٹر سینی ٹائزر فراہم کردیے۔

اس کے علاوہ7ہزار ذاتی حفاظتی کٹس،40ہزار دستانے بھی مہیا کردیے گئے ہیں، 1600ہائی جین کٹس،19000سرجیکل کیپ،7ہزار بستر اور بیڈ شیٹس مہیا، کردی گئی ہیں۔

اس حوالے سے ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 680لیٹر کلورین اور20اسپرے مشینیں فراہم کردیں،100ذاتی حفاظتی کٹس ریلوے اسپتال پشاور کو مہیا کردیں۔

انہوں نے کہا کہ کے پی کےجیلوں کے لیے حفاظتی سامان بھی مہیا کردیا گیا، جنوری میں اضلاع کو فراہم امدادی سامان قرنطینہ مراکز میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں