کراچی: ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سیعد نے سندھ میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور موجودہ علاقائی صورتحال پر بریفنگ لی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید سندھ سرحدی علاقوں پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور وہاں تعینات جوانوں سے ملاقات کی۔
ترجمان رینجرز کے مطابق علاقہ کمانڈر نے علاقائی صورتحال پر میجر جنرل محمد سعید کو تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی جی رینجرز نے بارڈر پر تعینات افسران اور جوانوں کے جذبے کو سراہتے ہوئے کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
میجر جنرل محمد سعید نے رینجرز کے زیر انتظام سرحدی علاقوں میں دور افتادہ رہنے والے شہریوں کے لیے قائم فلاحی منصوبوں کا دورہ بھی کیا۔ ان منصوبوں میں اسکول اور طبی سہولتیں شامل ہیں۔ ڈی جی رینجرز نے فلاحی منصوبوں کو چلانے والے اہلکاروں کی خدمات کو بھی سراہا۔