جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

رینجرز نے کراچی میں امن کے لیے بڑی قربانیاں‌ دیں، میجر جنرل سعید

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے کہا ہے کہ رینجرز کے نوجوان اور افسران اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں پر توجہ دیں اور اس میں مزید بہتری کے لیے ہر دم کوشاں رہیں۔

یہ بات انہوں نے سندھ کے سرحدی علاقوں کی مختلف فارورڈ پوسٹوں کا دورہ کرتے ہوئے ڈیوٹی پر مامور افسران اور جوانوں سے ملاقات کے دوران کہی جہاں انہیں سیکٹر کمانڈرز نے علاقے کی صورت حال اور آپریشنل تربیت سے متعلق بریفنگ بھی دی۔

ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق ڈی جی رینجرز نے جوانوں اور افسران کے حوصلوں کی تعریف کرتے ہوئے انہیں چاک و چوبند رہنے کی ہدایت دی اور ملک و قوم کے لیے بڑی سے بڑی قربانی لیے تیار رہنے کی ہدایت کی۔

- Advertisement -

ڈی جی رینجرز نے کہا کہ جوانوں اور افسران کو اپنی مہارت اور ذمہ داریوں سے نبرد آزما رہنے کے لیے بھرپور محنت، لگن اور جذبے سے تربیت حاصل کرنے اور اسے اپنی صلاحیتوں کا حصہ بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ رینجرز نے کراچی میں قیام امن کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں اوربالآخر کراچی کی روشنیاں بحال کرنے میں کامیاب رہی  جس سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور کراچی میں تجارتی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں۔

ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق ڈی جی رینجرز جنرل محمد سعید نے سندھ رینجرز اسپتال کا بھی دورہ کیا اور وہاں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور اسپتال کے عملے کو مریضوں کے لیے ہرقسم کی سہولیات مہیا کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں