ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ اور ڈی جی رینجرز کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ نے ڈی جی رینجرز سے ملاقات کی ہے، ملاقات کے دوران امن و امان اور کراچی آپریشن سمیت مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات میں نیشنل ایکشن پلان اور کراچی آپریشن کی پیش رفت کے بارے میں گفتگو کی گئی۔

ڈی جی رینجرز نے وزیراعلیٰ کو سندھ میں حالیہ گرفتاریوں کے متعلق معلومات دیں اور آگاہ کیا کہ مذکورہ ملزمان کے پکڑے جانے کے بعد جرائم کی شرح میں کمی آئی ہے۔

- Advertisement -

وزیر اعلیٰ سندھ نے ڈی جی رینجرز کو اس حوالے سے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے رینجرز کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ کراچی شہر میں امن و امان کے لیے رینجرز کا کردار قابل تعریف ہے اور ہم ان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں ایک سال سے زائد عرصے سے رینجرز کی جانب سے ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے جس کے نتیجے میں شہر میں امن امان کی صورتحال کافی بہتر ہوئی ہے۔

آپریش کے دوران شہر میں کالعدم تنظیموں، گینگ وار اور سیاسی جماعتوں کی آڑمیں چھپے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں