جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

ڈی جی ٹی او کا فیصلہ معطل، چیمبر آف کامرس بحال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سیکریٹری کامرس نے ڈی جی ٹی او کا فیصلہ معطل کرکے چیمبر آف کامرس کو بحال کردیا۔

ڈی جی ٹی او نے کارپوریٹ کلاس اور ایسوسی ایشنز کلاس کی ووٹرز لسٹ الگ کرکے الیکشن نہ کرانے کے خلاف کے سی سی آئی کے خلاف ایکشن لیا تھا جس کے بعد موجودہ عہدیداران نے چیمبر چھوڑ دیا اور ان کے ناموں کی تختیاں ہٹادی گئی تھیں۔

اس کے بعد بی ایم جی کے سربراہ زبیر موتی والا اور صدر کراچی چیمبر جاوید بلوانہ نے سیکریٹری کامرس کے پاس ایک درخواست دائر کی تھی اور سیکریٹری کامرس نے سماعت کے بعد چیمبر کے عہدیداران کو بحال کردیا تھا۔

کراچی چیمبر کے الیکشن کالعدم قرار

سیکریٹری کامرس نے اپنے فیصلے میں کہا کہ متعلقہ قانون کی دفعات کو مدنظر رکھتے ہوئے، اس کے تحت بنائے گئے قواعد کی روشنی میں  وزارت تجارت، ایکٹ کے سیکشن 21 کے ذیلی سیکشن (2) کے لحاظ سے، ریگولیٹر کے ذریعے منظور کردہ آرڈر نمبر 03/2025 مورخہ 03-03-2025 کے خلاف اپیلیٹ اتھارٹی ہے۔ ریگولیٹر کی طرف سے منظور شدہ حکم نمبر 03/2025 مورخہ 03-03-2025 کو اگلی سماعت تک معطل کر دیا گیا ہے۔

فریقین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 10 اپریل 2025 کو 1400 بجے سیکرٹری وزارت تجارت کے سامنے پیش ہوں۔ دریں اثناءکے سی سی آئی کے صدر جاوید بلوانی اور چیئرمین بی ایم جی زبیر موتی والا جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔

زبیرمواتی والا نے اس ضمن میں بتایا کہ چیمبر کے خلاف جاری ہونے والا حکم نامہ معطل کر دیا گیا ہے اور عہدیداران اور منیجنگ کمیٹی کا موقف بحال کر دیا گیا ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں