ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

ڈھاکا ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکا: بولرز کی عمدہ کارکردگی کے باعث قومی ٹیم نے ڈھاکا ٹیسٹ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈھاکا ٹیسٹ کے آخری روز بنگلا دیشی کی ٹیم فالو آن کے بعد بھی مشکلات سے نہ نکل سکی، پہلی اننگز میں شاندار کارکردگی کے بعد پاکستان ٹیم نے دوسری اننگز میں بھی بنگلادیش کے خلاف عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا۔

پہلی اننگز میں 213 رنز کے خسارے میں جانے والی بنگلادیش کی آدھی ٹیم 144 رنز پر پویلین لوٹ چکی ہے، پاکستان کا خسارہ کم کرنے کے لئے بنگال ٹائیگرز کو مزید 66 رنز درکار ہیں جبکہ پاکستان کو ٹیسٹ جیتنے کے لئے 5 وکٹوں کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

میزبان ٹیم کی دوسری اننگز میں پہلی وکٹ محمود الحسن جوائے کی تھی جو 6 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر بولڈ ہوئے،دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شادمان اسلام تھے وہ 2 رنز بناکر شاہین شاہ کا شکار بنے۔

ٹیم کا اسکور 19 رنز پر پہنچا تو مومن الحق حسن علی کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، 25 رنز کے مجموعے پر میزبان ٹیم کے 6 رنز بنانے والے نجم الحسن شانتو کو شاہین شاہ دبوچ لیا۔

پانچویں وکٹ کے لئے لٹن داس اور مشفق الرحیم نے ٹیم کو سہارا دیا اور 73 رنز کی شراکت قائم کی، لٹن داس 45 رنز بنا کر ساجد خان کی بال پر فواد عالم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں