ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

دھرمیندر نے اپنا نام بدل کر مداحوں کو حیران کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر نے بالی وڈ فلم انڈسٹری میں 6 دہائیوں سے زیادہ وقت گزارنے کے بعد اچانک اپنے نام میں تبدیلی لے آئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیجنڈ اداکار کا اصل نام دھرم سنگھ دیول ہے لیکن وہ دھرمیندر کے نام سے اپنے چاہنے والوں کو دلوں میں بستے ہیں۔

انہوں نے حال ہی میں شاہد کپور اور کریتی سینن کی فلم ’تیری باتوں میں ایسا االجھا جیا‘ میں مرکزی کردار ادا کیا۔ انہوں نے انڈسٹری میں 64 سال گزارنے کے بعد آن اسکرین اپنا نام تبدل کیا۔

- Advertisement -

فلم کے کریڈٹ سین میں لیجنڈ اداکار کیلیے پورا نام یعنی ’دھرم سنگھ دیول‘ استعمال کیا گیا جو مداحوں کیلیے کافی حیران کُن ثابت ہوا۔

مداح یہ سوچ رہے ہیں کہ ان کو نام تبدیل کرنے کی ضرورت کیوں پڑی جبکہ دھرمیندر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ مجھے ہمیشہ سے دیول ہونے پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا خاندانی نام ہمیشہ فلموں کا حصہ رہا، اگر آپ دیکھیں تو میرے بیتوں سنی اور بوبی کے ساتھ اکثر خاندانی نام لکھا جاتا ہے۔

لیجنڈ اداکار نے بتایا کہ جب میں فلم انڈسٹری میں آیا تو اکثر اداکار خاندانی نام استعمال نہیں کرتے تھے لہٰذا میں نے بھی اپنا نام دھرمیندر رکھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں