تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

’چلبل پانڈے کا کردار میری فلم سے متاثر ہوکر بنایا گیا‘

بالی ووڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان کی فلم دبنگ میں چلبل پانڈے کا کردار ان کی 1975 کی ریلیز ’پریتگیہ‘ سے متاثر ہوکر بنایا گیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار دھرمیندر نے اپنی اور ہیما مالنی کی فلم پرتیگییہ کا ایک سن شیئر کیا اور لکھا کہ ’دوستوں کچھ بھی کرجاتا ہوں میں۔‘

ٹوئٹ کے جواب میں ایک صارف نے لکھا کہ ’مجھے یہ فلم بہت پسند ہے اور میرا خیال ہے کہ فلم دبنگ اسی فلم سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔‘

ٹوئٹر صارف کو جواب دیتے ہوئے سینئر اداکار دھرمیندر نے انکشاف کیا کہ بالکل، سلمان خان نے مجھے خود یہ بات بتائی ہے کہ ان کا کردار میرے اس کردار سے بہت متاثر تھا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ دوستوں ایسا ہوتا ہے، میری خود خواہش تھی کہ مجھے فلم مغل اعظم اور دیوداس میں سلیم کا کردار ملے جو دلیپ صاحب نے ادا کیا تھا۔ خوابوں کی پیروی کرنا ہر ایک کا خواب ہوتا ہے۔

دھرمیندر کی جانب سے جواب ملنے پر مذکورہ ٹوٹئر صارف نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ 70 کی دہائی میں بننے والی فلم ’پرتگیہ‘ میں دھرمیندر نے ایک پولیس والے کا کردار ادا کیا تھا جس میں وہ اپنے والدین کی موت کا بدلہ لیتے ہیں جبکہ دبنگ میں بھی سلمان خان نے پولیس افسر کا کردار نبھایا تھا اور فلم باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -