جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

بالی وڈ کے معروف ڈائریکٹر چل بسے

اشتہار

حیرت انگیز

بالی وڈ دھوم اور دھوم 2 جیسی فلموں کے لیے مشہور ڈائریکٹر سنجے گدھوی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 56 سالہ ڈائریکٹر سنجے گدھوی دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے چل بسے ہیں، اُن کی بیٹی سنجینا گدھوی نے اپنی والد کی موت کی تصدیق کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جس وقت ڈائریکٹر سنجے گدھوی کو دل کا دورہ پڑا تو وہ لوکھنڈ والا میں اپنی رہائش گاہ پر ہی موجود تھے، صبح واک سے آنے کے بعد انہین سینے میں درد ہوا۔

- Advertisement -

ڈائریکٹر سنجے گدھویکی بیٹی کا کہنا تھا کہ والد کو بہت زیادہ پسینہ آرہا تھا، جس کے بعد ہم انہیں اسپتال لے کر گئے لیکن ان کی موت ہوچکی تھی، میرے والد کو کوئی بیماری نہیں تھی، وہ بالکل صحت مند تھے۔

واضح رہے کہ سنجے گدھوی کا شمار بالی وڈ کے مقبول ترین ہدایتکاروں میں ہوتا ہے، اُنہوں نے اپنے کیریئر کی پہلی بالی وڈ فلم ’تیرے لیے‘ ڈائریکٹ کی تھی، اُن کی بلاک بسٹر فلموں میں ’میرے یار کی شادی ہے‘، دھوم اور دھوم  2 شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں